Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / غیر پیداواری مویشی مہاراشٹرا کے کاشتکاروں پر بوجھ:عاپ

غیر پیداواری مویشی مہاراشٹرا کے کاشتکاروں پر بوجھ:عاپ

ممبئی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) زرعی قرضوں اور فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے پریشان کاشتکاروں کو یہ برداشت کرنے پر مجبور ہونا پڑا کہ غیر پیداواری مویشی اُن کیلئے ایک اور بوجھ بن گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا کے کنوینر سبھاش وارے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ان جانوروں کے چارے کا انتظام کرنا چاہئے ورنہ کاشتکار اپنے ان مویشیوں کو

ممبئی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) زرعی قرضوں اور فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے پریشان کاشتکاروں کو یہ برداشت کرنے پر مجبور ہونا پڑا کہ غیر پیداواری مویشی اُن کیلئے ایک اور بوجھ بن گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا کے کنوینر سبھاش وارے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ان جانوروں کے چارے کا انتظام کرنا چاہئے ورنہ کاشتکار اپنے ان مویشیوں کو پریشانی کے عالم میں بیچنے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ وہ اپنی معیشت کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ المناک بات یہ ہے کہ ریاست کے بعض علاقوں میں ایسا ہونا شروع بھی ہوگیا ہے ۔ فی الحال عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا صرف رابطہ پروگرام کیلئے ایک نام ہے لیکن 17 مئی سے ہم اپنے پروگرام کا ریاست گیر سطح پر آغاز کریں گے جو 24 مئی کو اختتام پذیر ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT