Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / غیر کارکرد بورویلس عوام کے لیے مسئلہ ، جی ایچ ایم سی کارروائی کرنے میں ناکام

غیر کارکرد بورویلس عوام کے لیے مسئلہ ، جی ایچ ایم سی کارروائی کرنے میں ناکام

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی ( کے پی ایچ بی ) کے مختلف علاقوں میں بورویل ڈالے گئے تھے جو کہ اب ڈھانچہ بنے ہوئے ہیں کیوں کہ ان علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح تشویش ناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔ عوامی بورویل سے روزانہ کے پی ایچ بی کے لوگ پانی حاصل کرتے تھے اور تفصیلات کے بموجب 1987 سے یہاں مقیم عوام کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور یہ افراد بورویل سے پانی حاصل کرتے ہیں ۔ 1987 تا 2001 تک یہاں کے علاقوں میں انقلابی تبدیلی آئی ہے کیوں کہ 1987 میں جو آبادی تھی انہیں پانی کے حصول کے لیے عوامی بورویلس کافی تھے لیکن 2001 کے بعد سے یہاں جی ایچ ایم سی نے ہمہ منزلہ عمارتوں اور تقریبا ہر عمارت میں بورویل کی کھدائی کی اجازت دی جس کی وجہ سے ہر عمارت کی تعمیر سے قبل اس مقام پر بورویل کو یقینی بنانے کے رجحان نے علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح کو تشویشناک سطح کے نشانہ تک پہنچایا دیا ہے ۔ ماضی میں جو بورویلس عوام کے لیے پینے اور دیگر ضروریات کے پانی فراہم کرتے تھے وہ ہی بورویلس اب عوام کے لیے مسائل پیدا کررہے ہیں ۔ مقامی عوام نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے حکام سے شکایت کی ہے کہ یہ غیر کارکرد بورویلس عوامی مسائل بن چکے ہیں لہذا انہیں ہٹادیا جائے لیکن جی ایچ ایم سی عوام کی شکایت کی یکسوئی نہیں کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT