غ40 غیرملکی خودکش بم بردار عراق میں داخل

بغداد ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 40 غیرملکی خودکش بم بردار ہر مہینہ عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے آج کہا کہ اس علاقہ کے بے شمار ممالک غیرملکی جنگجوؤں کی آمد کا انسداد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خودکش بم بردار دولت اسلامیہ کا مہلک ترین ہتھیار ہیں جنہیں دھماکو مادوں سے بھری ہوئی گاڑیوں کے ساتھ عراقی دفاعی مرچوں کو تباہ کرنے اور کثیر تعداد میں شہریوں کو ہلاک کرنے پرہجوم مقامات پر روانہ کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عراق نے ٹیلیویژن پر ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہینہ اوسطاً 40 خودکش بم بردار عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT