Saturday , December 15 2018

فاؤنڈیشن

کو اپنی جلد ثانی تصویر کریں جس طرح ہم پورے سال لباس تبدیل کرتے رہتے ہیں، اسی طرح ہمیں اپنے میک اَپ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ موسم کی تبدیلی چہرے کیلئے بہت بڑا چیلنج ہوتی ہے، کیونکہ یہی اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا ہے۔ آپ درست میک اَپ کے ذریعہ پورے موسم سرما میں خود کو ترو تازہ رکھ سکیں۔

کو اپنی جلد ثانی تصویر کریں

جس طرح ہم پورے سال لباس تبدیل کرتے رہتے ہیں، اسی طرح ہمیں اپنے میک اَپ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ موسم کی تبدیلی چہرے کیلئے بہت بڑا چیلنج ہوتی ہے، کیونکہ یہی اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا ہے۔ آپ درست میک اَپ کے ذریعہ پورے موسم سرما میں خود کو ترو تازہ رکھ سکیں۔

٭ اپنے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے ایسا فاؤنڈیشن منتخب کریں جو آپ کی جِلد کے ٹون سے قریب ترین ہو۔ لہٰذا فاؤنڈیشن خریدنے سے قبل ٹسٹ کریں۔ اس کی تھوڑی سی مقدار لے کر جِلد پر لگائیں اور اسے سیٹ ہونے کیلئے دو منٹ دیں۔٭ اس کے بعد قدرتی روشنی میں اس کا نتیجہ دیکھیں۔ اگر آپ کو بوتل میں درست میچ مل جائے، تب بھی ٹیسٹنگ ضروری ہے، کیونکہ ہماری جِلد میں قدرتی طور پر ایسڈ ہوتا ہے جس سے فاؤنڈیشن کے لئے ٹون میں فرق پڑسکتا ہے۔ اگر آپ کی جِلد خشک ہوجاتی ہے تو ایسا فاؤنڈیشن لگائیں جو جِلد کو نمی بھی دیتا ہو۔ ٭ اگر موئسچرائزر آپ کے میک اَپ کا ایک اہم ترین جزو ہونا چاہئے۔ جِلد کو نمی ملتی رہے گی تو یہ خشک ہونے اور کٹنے پھٹنے سے محفوظ رہے گی۔ ٭ اب آپ انگلیوں کی مدد سے فاؤنڈیشن لگائیں۔ ہدف کے طور پر اتنی مقدار لیں کہ آسانی سے پورے چہرے پر لگ جائے۔ اس سے چہرہ تروتازہ اور صحت مند لگے گا۔

TOPPOPULARRECENT