Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / فائرنگ میں زخمی آر ایس ایس لیڈر کی حالت تشویشناک

فائرنگ میں زخمی آر ایس ایس لیڈر کی حالت تشویشناک

لدھیانہ ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس لیڈر جگدیش گگینجہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ جنہیں موٹر سیکل پر سوار حملہ آوار نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا ۔ ڈاکٹر جی ایس وانڈر ، ڈائرکٹر ہیروڈی ایم سی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ آر ایس ایس لیڈر فی الحال وینٹیلیٹر پر ہیں اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا طبی معائنہ کیا ۔ دریں اثناء آر ایس ایس کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر روی بھگت کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مجرمین کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ میمورنڈم میں چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی طاقتوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ مذکورہ وفد کی قیادت سٹی آر ایس ایس صدر پال چند جین نے کی ۔ مسٹر گگینجہ آر ایس ایس پنجاب یونٹ کے نائب صدر ہیں ۔ علاقہ جیوتی چوک میں ہفتہ کے دن موٹر سیکل پر سوار حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار دی تھی ۔ جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ شاپنگ کے لیے گئے تھے ۔ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT