Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / فائرنگ میں فوجیوں کی ہلاکت پر محبوبہ مفتی کا اظہار رنج

فائرنگ میں فوجیوں کی ہلاکت پر محبوبہ مفتی کا اظہار رنج

سری نگر، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے جموں کے راجوری میں لائن آف کنٹرول کے پاس کی گئی فائرنگ میں فوجیوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ مفتی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا راجوری میں لائن آف کنٹرول پر کل شام فائرنگ میں تین فوجیوں کے ہلاک ہونے اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ سے بہت دکھی ہوں۔ متاثرہ کنبوں کے تئیں افسوس کا اظہار ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے بغیر کسی اشتعال کے راجوری میں لائن آف کنٹرو ل پر فائرنگ میں ایک کیپٹن سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ حالانکہ ہندستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT