Wednesday , December 19 2018

فائرنگ میں گولی لگنے سے دلہن کا بھائی زخمی

پرتاپ گڑھ ۔7 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلو میٹردور مہیش گنج علاقے میں واقع شیو مندر پر منگل کی شام شادی کے دوران ہوئی خوشی میں فائرنگ میں گولی لگنے سے دلہن کا بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق راکیش سروج 35 اپنی بہن کی شادی کرانے شیو مندر آیا ہوا تھا ۔جبکہ منگل ہونے کے سبب نشان چڑھانے والے عقیدت مندوں کا مجمع تھا ۔شادی کے دوران کسی نے فائرنگ کر دی۔ جہاں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ۔علاج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ شکایت پر نامعلوم کے خلاف کیس درج کر وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT