Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / فائرنگ میں ہزارہ برادری کے پانچ شیعہ ارکان ہلاک

فائرنگ میں ہزارہ برادری کے پانچ شیعہ ارکان ہلاک

کراچی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم بندوق برداروں نے آج ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے اقلیتی شیعہ ہزارہ برادری کے پانچ ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ صوبہ بلوچستان میں رونما ہوا جو حالیہ دنوں میں مسلکی تشدد میں اضافہ کی ایک اور مثال ہے۔ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع کاسی روڈ پر یہ واقعہ پیش آنے کے بعد اسے ٹارگیٹیڈ کلنگ سے تعبیر کیا جارہا ہے جو دراصل طالبان سے مربوط دہشت گردوں کی جانب سے کئے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ تمام حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور اپنا کام کرکے فوری فرار ہوگئے۔ اب تک کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT