Wednesday , November 22 2017
Home / پاکستان / فائرنگ میں 9 پولیس اہلکار اور 7 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ میں 9 پولیس اہلکار اور 7 دہشت گرد ہلاک

پشاور ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خطہ میں جو افغانستان کی سرحد سے قریب ہے، تین علحدہ واقعات میں تقریباً 9 قبائیلی پولیس اہلکار اور 7 شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ پہلا واقعہ کارپالاتری کیمپ میں رونما ہوا جو زیریں مہنمد ایجنسی میں واقع ہے۔ کچھ نامعلوم دہشت گرد جو ہتھیاروں سے لیس تھے، نے سیکوریٹی عملہ پر اندھادھند فائرنگ شرع کردی، جس میں سات قبائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دوسرا واقعہ دوردراز علاقہ میں رونما ہوا، جہاں اندھادھند فائرنگ میں دو خاصدار ہلاک ہوگئے۔ بعدازاں سیکوریٹی عہدیداروں نے بھی ایک آپریشن انجام دیتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT