Tuesday , December 19 2017
Home / پاکستان / فائرنگ کے تبادلہ میں 13 شورش پسند ہلاک

فائرنگ کے تبادلہ میں 13 شورش پسند ہلاک

کراچی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے گڑبڑ زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں سیکوریٹی فورسیس نے 13 مشتبہ شورش پسندوں کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکوریٹی فورسیس نے شورش پسندوں کو گرفتار کرنے کی مہم کا آغاز کیا اور بوکھلاہٹ کا شکار مشتبہ شورش پسندوں نے سیکوریٹی فورسیس پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 13 شورش پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضہ سے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی ضبط کیا گیا۔ ایک مقامی عہدیدار کے مطابق تمام مہلوک شورش پسندوں کی نعشوں کو ایک مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں متعدد شورش پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس کے ایک قافلہ پر اور ان کے ٹنکور علاقہ میں شورش پسندوں نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد ہی انہیں گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT