Wednesday , December 19 2018

فائرنگ کے تبادلہ میں 15 باراتی ہلاک

کابل ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان فورسیس اور شورش پسندوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران فائر کئے گئے ایک راکٹ سے کم و بیش 15 افراد جو ایک شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے، ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ ہلمند میں رونما ہوا جسے طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ جہاں ناٹو افواج کی دستبرداری تک امریکی اور برطانوی افواج طالبان کے ساتھ نبردآز

کابل ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان فورسیس اور شورش پسندوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران فائر کئے گئے ایک راکٹ سے کم و بیش 15 افراد جو ایک شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے، ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ ہلمند میں رونما ہوا جسے طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ جہاں ناٹو افواج کی دستبرداری تک امریکی اور برطانوی افواج طالبان کے ساتھ نبردآزما رہی۔ یاد رہیکہ اتوار کو افغانستان میں ناٹو کی جنگ کا خاتم ہوگیا۔ جب انٹرنیشنل سیکوریٹی اسسٹنس فورس (ISAF) کی دستبرداری عملی میں آئی۔ دریں اثناء صوبہ بلمند احمد عبید نے بھی شادی میں شریک 15 افراد کو ہلاکت کی توثیق کی جو افعان فورسیس اور شورش پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے زد میں آ گئے۔

TOPPOPULARRECENT