Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / فائرنگ کے مشتبہ ملزم کی بہنوں کو کوئی انتباہی علامت نظر نہیں آئی

فائرنگ کے مشتبہ ملزم کی بہنوں کو کوئی انتباہی علامت نظر نہیں آئی

سان فرانسسکو۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )  اپنے بھائی کی کارروائیوں پر الجھن زدہ سید رضوان فاروق کی بہنوں میں سے ایک نے کہا کہ اُسے کوئی انتباہی علامت نظر نہیں آئی تھی ۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری پر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عوام پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کا الزام ہے جس کا نام سید رضوان فاروق تھا ۔ اس کی بہنوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ یہ ہولناک واقعہ اُن کے خیالات کے بالکل برعکس تھا ۔ سائرہ خان اور ایبا فاروق نے جو سیدرضوان فاروق کی دو بہنیں ہیں ‘ اس سانحہ پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پریشانی نے پورے خاندان اور پوری برادری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ان کے بھائی اور بھابی تشفین ملک نے 14 افراد کو چہارشنبہ کے دن گولی مار کر ہلاک اور 21افراد کو زخمی کردیا ہے ۔ ملزم 28سالہ فاروق اور اس کی بیوی 27سالہ تشفین سان برناڈینو میںلوگوں پر مہلک حملہ کرنے کی سازش کررہے تھے ۔اس سوال پر کہ کیا وہ شرمندہ ہیں ۔ ایبا فاروق نے کہا کہ اسے امریکی شہری ہونے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے لیکن پاکستانی شہری ہونے پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے ۔کیونکہ لوگ اسے مجرم سمجھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT