Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / فائر سرویسیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر رسمی پریڈ کا انعقاد

فائر سرویسیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر رسمی پریڈ کا انعقاد

ان ڈور ، آؤٹ ڈور ، مجموعی بہتر مظاہرہ پر ٹرافیز کی پیشکشی ، شری انیل کمار مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : فائر سرویسیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر کانسٹبل / ڈرائیور کم پمپ آپریٹر بیسک کورس کے 13 ویں بیاچ کے 60 ٹرینیز اور کانسٹبل / فائر بیسک کورس کے 26 ویں بیاچ کے 3 ٹرینیز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر رنگا رنگ رسمی پریڈ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ فائر سرویس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( ایف ایس ٹی آئی ) ، نیشنل انڈسٹریل سیکوریٹی اکیڈیمی ( این آئی ایس اے ) ، سنٹرل انڈسٹرئیل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف ) مرکز ہند کی سنٹرل آرمڈ فورس کا سب سے بڑا تربیت دینے والا ادارہ ہے جو وزارت امور داخلہ کے تحت ہے ۔ شری انیل کمار ، انسپکٹر جنرل ، سی آئی ایس ایف ٹریننگ سیکٹر ، این آئی ایس اے حیدرآباد مہمان خصوصی تھے اور پریڈ کو ریویو کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے عملہ اور ٹرینیز نے عمدہ پریڈ کی ۔ انہوں نے سی آئی ایس ایف کے شاندار ماضی کو دوہرایا اور ملک کی نشوونما اور ترقی میں سی آئی ایس ایف فائرونگ کی جانب سے انجام دئیے جانے والے مستحکم کردار پر روشنی ڈالی ۔ استقبالیہ تقریر میں شری شیکھر سہائے ، ڈی آئی جی ، ایف ایس ٹی آئی نے ٹریننگ کی سرگرمیوں پر تبصرہ کیا اور اطلاع دی کہ 1987 سے اس کا انسپکشن جاری ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ نے 485 فائر کورسیس منعقد کئے ہیں اور 16610 ملازمین کو تربیت دی گئی ۔ ایف ایس ٹی آئی نے بھی 188 کورسیس منعقدکئے اور 9139 ملازمین کوڈیزاسسٹر مینجمنٹ میں تربیت دی گئی ۔ آخر میں شری انیل کمار نے ٹرینیز کو جو ان ڈور ، آوٹ ڈور اور بیسک کورس میں مجموعی بہتر مظاہرہ کئے ہیں ٹرافیز پیش کیں ۔ سی ٹی / ڈی سی پی او راجیو کمار نے مجموعی بہتر ترتیب قائم کی ۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر مہمان خصوصی نے پاسنگ آوٹ پریڈ کی ستائش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT