Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / فائر پروٹیکشن سسٹم ٹھیک کرتے ہوئے 8 افراد فوت

فائر پروٹیکشن سسٹم ٹھیک کرتے ہوئے 8 افراد فوت

بنکاک ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک بینک میں آگ بجھانے والے سسٹم کو اَپ ڈیٹ کیا جا رہا تھا کہ شعلوں پر قابو پانے والا کیمیکل خارج ہو گیا اور دم گھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر پروٹیکشن سسٹم سے نکلنے والی گیس کی ایک قسم آکسیجن کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے آگ پھیلنے کا عمل رک جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں پیش آئے اس حادثے میں بینک میں موجود افراد آکسیجن کی کمی کی وجہ سے فوت ہوئے جبکہ سات متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT