Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل میں رسائی اعزاز: ڈیویلیئرس

فائنل میں رسائی اعزاز: ڈیویلیئرس

بنگلور ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ دور میں سب سے بہترین بیٹسمین تصور کئے جانے والے اے بی ڈیویلیئرس کو بہت کم فائنل مقابلے کھیلنے کا موقع دستیاب ہوا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ آئی پی ایل 2016 ء کے فائنل میں رسائی ان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ گزشتہ رات گجرات لائینس کے خلاف رائل چیلنجرس بنگلور نے 4 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں آئی پی ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ڈی ویلیئرس نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں رسائی کا موقع فراہم کیا ہے اور اب ان کی ٹیم اتوار کو فائنل کھیلے گی۔ کامیابی کے بعد یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ویلیئرس نے کہا کہ  آئی پی ایل کے فائنل میں کھیلنا میرے لئے ایک اعزاز ہے کیونکہ مجھے اپنے کیریئر میں بہت زیادہ فائنلس کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ آر سی بی کی گزشتہ 6 سالوں سے نمائندگی کرنے کے باوجود مجھے کبھی فائنل کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا ۔ لہذا میں فائنل کھیلنے کو ایک اعزاز سمجھتا ہوں ۔ ڈیویلیئرس کے بموجب آر سی بی ایک طاقتور ٹیم ہونے کے باوجود فائنل نہیں کھیل پائی تھی ۔ تاہم انہیں امید ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں ان کی ٹیم کامیاب رہے گی اور چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی ۔ سیمی فائنل مقابلہ کی کامیابی پر ڈیویلیئرس نے کہا کہ کلکرنی نے انتہائی شاندار بولنگ کرتے ہوئے یقینی طور پر  مقابلہ کو اپنی ٹیم کے حق میں کردیا تھا لیکن ظہیر خان ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ٹوئینٹی 20 میں کبھی بھی مقابلہ کا نقشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ہمارے ساتھ اس مقابلہ میں وہی کچھ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT