Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل میں رسائی کیلئے آج ممبئی اور کولکتہ میں مقابلہ

فائنل میں رسائی کیلئے آج ممبئی اور کولکتہ میں مقابلہ

بنگلور۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 10کی چیمپئن بننے کیلئے ٹورنمنٹ اوربھی دلچسپ ہوگیا ہے اور خطاب سے چند قدم دور ممبئی انڈینس اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کی ٹیمیں ٹوئنٹی20 لیگ کے کوالیفائنگ 2 میں کل یہاں فائنل میں رسائی  کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔ کولکتہ نے ایلی منیٹر مقابلے میں گزشتہ کی چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کو ڈک ورتھ لیوس ضابطہ کی بنیاد پر سات وکٹ سے شکست دے کر کوالیفائنگ 2 میں جگہ بنائی ہے جبکہ دو مرتبہ کی چیمپئن اور لیگ مرحلے میں سرفہرست  ممبئی اپنے پہلے کوالیفائنگ میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس سے ہار گئی تھی۔گوتم گمبھیر کی کپتانی والی کے کے آر جہاں خطابی ہیٹ ٹرک کا خواب دیکھ رہی ہے تو ممبئی بھی دو مرتبہ کی چیمپئن ہے اور کپتان روہت شرما اس ٹیم کو اس کی قیادت میں تیسری مرتبہ خطاب دلانے کا مقصد لے کر چل رہے ہیں۔ممبئی نے 2013 اور2015  میں خطاب جیتے ہیں توکولکتہ نے2012 اور2014  میں خطاب جیتے ہیں۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ دو دو مرتبہ کی ان چیمپئن ٹیموں کے درمیان ٹکٹ ٹو فائنل کیلئے برابری کی ٹکر ہوگی۔ اگرچہ موجودہ ٹورنمنٹ کو دیکھیں تو ممبئی نے دونوں مرتبہ کولکتہ کو شکست دی ہے ۔ روہت کی ٹیم نے اپنے گھریلو وانکھیڑے میدان پر پہلے مقابلے میں کے کے آر کو چار وکٹ سے شکست دی  تو لیگ کے دوسرے میچ میں اس نے کولکتہ کو اسی کے گھریلومیدان ایڈن گارڑنس  پر دلچسپ انداز میں 9رنوں سے شکست دی تھی۔ گوتم  نے اہم مقابلے کے لئے وکٹ کے ضمن میں کہاکہ یہ وکٹ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ میچ کے وکٹ سے کافی بہتر تھی۔ میرا خیال ہے کہ اگر آپ ایسی وکٹ پر 160 رن کا اسکور کرتے ہو تو اسے مشکل کہا جا سکتا ہے ۔ آپ ہر میچ میں200 رن نہیں بنا سکتے ۔ ممبئی کو امید ہے کہ وہ کولکتہ پر جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لے گی تو وہیں کولکتہ گزشتہ دونوں شکست کا کرارا جواب دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے تاکہ نہ صرف بدلہ لیا جائے بلکہ وہ ممبئی کی امیدوں کو چکناچور کرکے ٹورنمنٹ سے ہی باہر کر دے ۔ ٹورنمنٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں بھی ممبئی اور کولکتہ ایک دوسرے سے نبردآزما ہوئی تھیں اور تب ممبئی انڈینس نے نائٹ رائڈرس کو دلچسپ انداز میں 9رن سے شکست دے دی تھی۔کے کے آر کوشش کرے گی کہ وہ اس اہم میچ میں ممبئی کے خلاف کی گئی اپنی غلطیوں کو دوھرائے نہیں۔ اس میچ میں ٹیم کے بولروں کی کارکردگی کافی مہنگی رہی تھی جس میں اس کے کامیاب فاسٹ بولر امیش یادو40  رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے تو ٹیم کے اسٹار کھلاڑی سنیل نارائن نے37 رن دیئے تھے ۔کیریبین کھلاڑی نے 15 میچوں میں 54 رن کی اننگز سمیت214  رنز بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں اتنے میچوں میں10 وکٹ لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT