Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل کیلئے عہدیداروں کا اعلان

فائنل کیلئے عہدیداروں کا اعلان

دبئی ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کیلئے میچ عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔اتوار کو اوول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں امپائرنگ کی ذمے داریاں جنوبی افریقہ کے میریس ایرسمس اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو انجام دیں گے۔آئی سی سی نے کہا کہ یہ دونوں تحمل مزاج امپائر ہیں اور اتوار کو بڑے تعداد میں شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صلاحیت بہت کارآمد ثابت ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT