Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / فائنل کی راہ میں آج بنگلہ دیش حائل

فائنل کی راہ میں آج بنگلہ دیش حائل

کولمبو۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان سری لنکا کو گزشتہ مقابلے میں آسانی سے شکست دینے کے بعد بہتر موقف میں دکھائی دے رہی روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل یہاں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری گروپ مرحلے میچ میں کامیابی کے ساتھ ندھاس سہ رخی سیریز کے فائنل میں جگہ پکی کرنے اترے گی۔ندھاس ٹوئنٹی20 سیریز میں اگر موجودہ صورت حال کو دیکھیں تو ہندستان نے اپنے تین میچوں میں دو جیتے ہیں اور وہ چار نشانات کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہے جبکہ میزبان ٹیم سری لنکا نے تین میچوں میں ایک جیتا ہے اور دو ہارے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک فتح اور ایک شکست کے بعد وہ دو نشانات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔موجودہ صورت حال میں ہندستان کے لیے اپنی فائنل میں جگہ یقینی کرنے کیلئے بنگلہ دیش پر کامیابی درج کرنا کافی اہم ہوگا کیونکہ اگر اس میچ میں بنگلہ دیش کامیابی درج کر لیتا ہے اور اگلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بھی اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت جاتی ہے تو نیٹ رن ریٹ کا فائنل ٹیم طے کرنے میں اہم کردار رہے گا۔ ایسے میں الجھے مساوات سے بچنے کیلئے ضروری ہوگا کہ روہت کی نوجوان ٹیم آخری میچ میں کامیابی سے فائنل کا مقام پکا کر لے ۔ہندستان نے سری لنکا سے پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کھائی تھی لیکن اگلے میچوں میں اس نے بنگلہ دیش سے چھ وکٹ اور پھر سری لنکا سے گزشتہ بارش سے متاثر میچ میں چھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ اگلے میچ میں بنگلہ دیش سے ہندستان کو سخت چیلنج مل سکتا ہے جس نے سری لنکا کے خلاف215 رنز کے بڑے ہدف کا بھی آسانی سے تعاقب کر لیا تھا۔ وہیں میزبان ٹیم کی بھی کارکردگی اب تک کافی متاثر کن رہی ہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ میچ میں جیت درج کر چکی ہندوستانی ٹیم آر پریم داسا اسٹیڈیم میں دوبارہ اسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کرے گی جبکہ مخالف ٹیم پچھلی شکست کا بدلہ برابر کر نے کے ساتھ فائنل کیلئے اپنا دعوی پکا کرنا چاہے گی۔اگرچہ میزبان ٹیم کے خلاف گزشتہ میچ میں جیت سے ہندستان کا حوصلہ کافی بڑھا ہے ۔اس میچ میں شاردل ٹھاکر کا مظاہرہ قابل تعریف رہا تھا جنہوں نے تجربہ کار بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں کافی متاثر کیا۔شاردل نے27 رنز پر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے اور سری لنکائی ٹیم کو 152 پر روکنے میں مدد کی جو ہندستان کی کامیابی میں اہم رہا کیونکہ افتتاحی میچ میں سری لنکا ہندستان کے 174 رنز کے بڑے اسکور کا بھی پیچھا کر چکی ہے ۔مین آف دی میچ شاردل نے بھی مانا کہ ٹیم میں تجربہ کار بولروں کی غیر موجودگی میں ان کے لیے آگے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور وہ رانجی ٹورنمنٹ میں بھی ایسا کر چکے ہیں اور ان کے لیے یہ کسی چیلنج کی طرح ہے ۔شاردل کے علاوہ واشنگٹن سندر ، جے دیو انادکٹ، یجویندر چہل اور وجے شنکر کی کارکردگی بھی تسلی بخش رہی۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں بھی بولروں نے کمال کا کھیل دکھاتے ہوئے اسے 139 کے چھوٹے اسکور پر روک دیا تھا اور انادکٹ اس میچ میں تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے تھے ۔گزشتہ میچ میں بیٹسمینوں میں مڈل آرڈر میں منیش پانڈے اور دنیش کارتک کے درمیان68 رنز کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری میچ فاتح ثابت ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT