Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / فائن آرٹس کالج جے این ٹی یو میں گولکنڈہ میں نمائش

فائن آرٹس کالج جے این ٹی یو میں گولکنڈہ میں نمائش

قومی شہرت یافتہ آرٹسٹس کی بہترین پینٹنگس

قومی شہرت یافتہ آرٹسٹس کی بہترین پینٹنگس
حیدرآباد۔16مارچ(سیاست نیوز) قومی شہرت یافتہ آرٹسٹ رئیس احمد کی تاریخ گولکنڈہ پر مبنی پینٹنگس کی آج فائن آرٹس کالج جے این ٹی یو ‘ مانصاحب ٹینک پر نمائش عمل میں آئی جس میںآرٹس کے شائقین ‘ اساتذہ‘ طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت پینٹنگس کا مشاہد ہ اور ستائش کی۔واضح رہے کہ شہر حیدرآباد کے ساکن رئیس احمد 1992سے لیکر2013تک قومی اور ریاستی سطحوں پر ہونے والے پینٹنگس مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے آرٹسٹ ہیںجنھوں نے حیدرآباد آرٹس سوسائٹی‘نیشنل ایوارڈاے آئی ایف سی ایس‘ نیو دہلی‘ ساوتھ سنٹرل زون کلچرل سنٹر‘ ناگپور‘لوک مانیا تلک کل ہند آرٹ ایکزبیشن پونا‘ حیدرآباد آرٹس سوسائٹی حیدرآباد‘اسٹیٹ اے آئی ایف سی ایس ایکزیشن حیدرآباد‘ پی ٹی یو اسٹیٹ آرٹ ایکزبیشن حیدرآباد‘اسٹیٹ اے آئی ایف سی ایس ایکزبیشن حیدرآباد‘حیدرآباد آرٹس سوسائٹی‘ نو رنگ چترا کلا پریشد آندھرا پردیش‘کانا گواانٹرنیشنل آرٹ ایکزبیشن جاپان‘نیشنل ایوارڈفیملی پلاننگ اسوسیشن آف انڈیا ممبئی میں حصہ لیکر ایوارڈ حاصل کیا اس کے علاوہ قومی اور ریاستی سطح پر ہونے والی نمائش میںشہر حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والوں میںبھی رئیس احمد کاشمار ہے جنھوںنے ہر محاذ پر اپنی قابلیت کا لوہا منواتے ہوئے حیدرآباد کا نام روشن کیاہے۔قومی سطح پر منعقد ہونی والی بین الاقوامی ایکزبیشن میں بھی انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT