Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فائیورنٹینا کے کپتان ڈیوڈ اسٹوری کی اچانک موت

فائیورنٹینا کے کپتان ڈیوڈ اسٹوری کی اچانک موت

/4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فائیورنٹینا ٹیم کے کپتان ڈیوڈ اسٹوری کا جب وہ اتوار کے اپنے میچ کے لئے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے انتقال ہوگیا ۔ اس کی تصدیق اٹیلین کلب نے کی ہے ۔ اسٹوری نے اٹلی کے لئے اپنے پورے کیرئیر میں 14 کپ جیتے تھے ۔ اگرچہ کہ اسٹوری گیگلیاری سے کھیلنے سے قبل کبھی بھی فرسٹ ٹیم کھیل نہیں کھیلا تھا ۔ فائیورنٹینا نے اپنے کپتان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ اس نازک اور غمزدہ صورتحال نیز اسٹوری کے پورے خاندان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے میڈیا سے گذارش ہے کہ وہ اس پورے معاملے کو سنسنی خیز نہ بنائے ۔ واضح رہے کہ کپتان کو پراسرار لوٹ کی وجہ سے ٹیم کے ہونے والے مقابلے کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ استٹوری کے اعزاز میں سیری اے کے تمام مقابلوں کو ملتوی کیا جاتا ہے ۔ اسٹوری کی موت کن وجوہات سے ہوئی ہے اس بارے میں ابھی کچھ بھی معلومات مہیا نہیں ہیں ۔ تاہم سابق کیگ لیاری ٹیم کے کھلاڑی رادجانین کولان جوگ اسٹوری کے ٹیم میٹ ہیں نے انسٹاگرام پر کپتان کو خراج عقیدت دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی سے بڑھ کر ایک عظیم شخص تھا ۔ ہم دونوں نے کتنے ہی مقابلے ملکر کھیلے ۔ مجھے ابھی بھی اس کا یقین نہیں ہورہا ہے ۔ میری نیک تمنائیں ان کے خاندان اور دوسرے عزیز کے ساتھ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT