Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / فائیو اسٹار ہوٹل میں قمار بازی بے نقاب ، 36 گرفتار

فائیو اسٹار ہوٹل میں قمار بازی بے نقاب ، 36 گرفتار

لاکھوں روپئے نقد رقم ، موبائل فون ضبط ، محروسین گاندھی نگر پولیس کے حوالے
حیدرآباد ۔ /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) دیوالی کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر فائیو اسٹار ہوٹل میں قمار بازی کے اڈے کو کمشنر ٹاسک فورس نے بے نقاب کرتے ہوئے چھتیس افراد بشمول آرگنائزرس کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر سی ایچ ششی دھر راجو نے بتایا کہ حسین ساگر (ٹینک بینڈ) کے قریب واقع ہوٹل میریٹ میں بڑے پیمانے پر قمار بازی کی اطلاع پر ان کی ٹیموں نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 36 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپئے نقد رقم ، موبائیل فون ، سوائیپنگ مشین ، حقہ وغیرہ برآمد کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ 40 سالہ چکوٹی پروین کمار ساکن ونئے نگر کالونی سعیدآباد ، 45 سالہ بابو لال اگروال ساکن سیتاپھل منڈی کی مدد سے فائیو اسٹار ہوٹل میں بڑے پیمانے پر قمار بازی کا اڈہ چلانے لگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیموں نے ہوٹل پر آج صبح بیک وقت دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے 23 لاکھ 37 ہزار نقد رقم ، 38 موبائیل فون ، شراب کی بوتلیں ، حقہ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ ڈی سی پی مسٹر راجیو نے کہا کہ پروین کمار اور بابو لال اگروال عادی جوڑیوں کو ہوٹل طلب کرکے کمرہ نمبر 710 میں یہ کاروبار چلارہے تھے اور ہر گیم کیلئے 3000 نقد رقم وصول کررہے تھے ۔

 

دیوالی کے دوران 30 افراد کی آنکھیں متاثر
حیدرآباد /20 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) دیوالی تقاریب کے دوران یہاں ایک دو نہیں بلکہ 30 افراد اپنی آنکھیں زخمی کر بیٹھیں ۔ تلنگانہ کے وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے آج بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے نصف درجن کو سرجری کرانی پڑے گی ۔ ان مریضوں کا سرکاری زیر انتظام سروجنی آئی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان مریضوں کی اچھی طبی نگہداشت ہو رہی ہے اور ان کی حالت کے تعلق سے کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT