Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / فارما سٹی کے علاوہ فارما یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

فارما سٹی کے علاوہ فارما یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی فیرنگ فارما کے وفد سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت حیدرآباد کے قریب مجوزہ فارما سٹی کے علاوہ ریاست میں فارما یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ فارما سٹی کا مقصد تمام فارما صنعتی یونٹس کو آبادی کے مسئلہ کے مد نظر ایک مقام پر لانا ہے ۔ فیرنگ فارما کے دو رکنی وفد کے ساتھ میٹنگ کے دوران انہوں نے یہ باتیں بتائیں ۔ فیرنگ فارما سیوٹیکلس تلنگانہ میں ایک پلانٹ کے لیے 100 تا 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ بڑی مقدار میں ڈرگس کی پیداوار میں آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا حکومت بہتر عملی اقدامات کے لیے اسکانڈی نیویا ، یوروپی ممالک اور یو ایس میں اختیار کردہ طریقہ کار کا مطالعہ کرے گی ۔ چیرمین و سی ایم ڈی فیرنگ فارما نے وزیر اعلی تلنگانہ کو بتایا کہ تلنگانہ کے مستقبل کو ذہن میں رکھا جائے گا اور اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ کوئی آلودگی نہیں ہوگی ۔ اندرون احاطہ اس سے نمٹا جائے گا ۔ فیرنگ فارما عالمگیر طور پر نو پلانٹس رکھتی ہے ۔ ہندوستان میں مہاراشٹرا کے علاوہ تلنگانہ میں پلانٹ قائم کرنے پر دو پلانٹس ہوجائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT