Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / فارما ڈی طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

فارما ڈی طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی آف ٹرائیبل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کمشنر پروفیسر پاپی ریڈی سے خواہش کی کہ وہ تعلیمی سال 2012 تا 18 کے درمیان فارما ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے ایس سی اور ایس ٹی طلبہ کو فوری فیس ری ایمبرسمنٹ جاری کریں ۔ اسوسی ایشن نے مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت چیرمین کو پیش کیا جس میں بتایا کہ فارما ڈی کے طلبہ چھ سال کے کورس پر تاحال فیس ری ایمبرسمنٹ سے محروم ہیں جب کہ کورس کا آنا سال 2012 میں ہوا تھا ۔ اسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ جی او نمبر 894 مورخہ 20 نومبر 2011 کے مطابق ایس سی / ایس ٹی طلبہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے حق دار ہیں ۔ فیڈریشن کے مطابق ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2012 تا 17 کے درمیان ٹیوشن فیس کے لیے 94 ہزار 100 کے بجائے صرف 68 ہزار روپئے ہی جاری کیا ہے ۔ اسٹیٹ جنرل سکریٹری فیڈریشن ایم سبحان نائیک نے بتایا کہ حصول انصاف کے لیے اب تک فیڈریشن نے مختلف دفاتر جیسے پی ایم یو آفس ، کلکٹوریٹ ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ، سکریٹریٹ ، آئی اے ایس آفیسرس حتی کہ منسٹرس کوارٹرس سے رجوع ہو کر متعدد مرتبہ نمائندگیاں پیش کیا تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ دوسری طرف کالجس کا انتظامیہ فیس ادائیگی کا دباؤ ڈال رہے ہیں یا پھر حکومت سے رقم حاصل کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ سکریٹری ایس ایف آئی کے رمیش نے بتایا کہ وہ آئندہ دو ماہ میں اپنا کورس مکمل کررہا ہے ۔ اس طرح کی صورتحال پر وہ سکریٹریٹ میں درخواست دیا تو درخواست کو برفدان کی نذر کردیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی طلبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT