Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / فارمولہ ون ڈرائیور خوفناک حادثے میں محفوظ

فارمولہ ون ڈرائیور خوفناک حادثے میں محفوظ

میڈرڈ۔13مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈکے فارمولہ ون ڈرائیور برینڈن ہارٹلے اسپینش گرانڈ پری ایونٹ میں پریکٹس سیشن کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق برینڈن ہارٹلے پریکٹس سیشن کے دوران 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی کو چلارہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے اچانک گاڑی الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی دیوار سے ٹکراگئی۔برینڈن کار کے قلابازیاں کھانے کے دوران گاڑی سے نکل گئے اور کرشماتی طور پر چوٹ لگنے سے محفوظ رہے ،حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جسے ٹرک پر لاد کرسڑک سے ہٹایاگیا۔واضح رہے حالیہ دنوں میں فارمولہ ون کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT