Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فارمولہ 1 سیزن 2018ء میں مکسیکی پیریز فورس انڈیا کیساتھ

فارمولہ 1 سیزن 2018ء میں مکسیکی پیریز فورس انڈیا کیساتھ

سنگاپور۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو ڈرائیور سرگیو پیریز 2018ء فارمولہ 1 سیزن میں فرانسیسی کار ریسر استیبان اوکان کے ساتھ فورس انڈیا میں برقرار رہیں گے۔ پیریز نے جو پانچویں سیزن میں سلور اسکواڈ کے ساتھ پانچویں سیزن کیلئے تیار ہورہے ہیں۔ قبل ازیں کہا تھا کہ آئندہ سال کیلئے ان کے پاس دو راستے کھلے ہیں۔ سنگاپور گرینڈ پری سے چند گھنٹے قبل فورس انڈیا نے 2018ء کے لئے لائن اپ جاری کردیا جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پیریز نے کہا کہ ’’سہارا فورس انڈیا کے ساتھ برقراری ہمیشہ ہی میری ترجیح رہی ہے۔ یہ ایک ایسی ٹیم جس نے مجھے بحیثیت ڈرائیور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کی ہے اور میں یہاں بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جو ہم مشترکہ طور پر پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل میں مزید بہت کچھ (کامیابیاں) ملنے والی ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری ٹیم اس سال ایک کار کو فروغ دیتے ہوئے حیرت انگیز کارنامہ انجام دی ہے اور فارمولہ ون میں ہمیں چوتھی بہترین ٹیم کا مقام حاصل ہوگیا ہے چنانچہ مشترکہ سفر جاری رکھنے کا فیصلہ آسان ہوگیا ہے۔ ٹیم کی تاریخ میں پیریز کو پانچ کے منجملہ چار کامیابیاں حاصل ہوچکی ہیں۔ پیریز فی الحال 58 پوائنٹس کے ساتھ ڈرائیورس رینکنگ میں چوتھے مقام پر ہیں۔ انہیں اپنی ٹیم کے ساتھ اوکان پر 3 پوائنٹس کی سبقت ہے۔ ٹیم کے پرنسپال وجئے ملیا نے کہا کہ پیریز نے فورس انڈیا کی پیشرفت میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT