Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / فارم ڈی ڈاکٹرس کو جابس فراہم کرنے کا مطالبہ

فارم ڈی ڈاکٹرس کو جابس فراہم کرنے کا مطالبہ

جی او آر ٹی 515 پر عمل درآمد پر زور ، فارم ڈی ڈاکٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : فارم ڈی ڈاکٹرس ویلفیر اسوسی ایشن نے اس ڈگری کو اقل ترین ایمپلائمنٹ پرویژنس فراہم کرنے میں ناکامی پر حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ جی او آر ٹی 515 پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے کیوں کہ ہزاروں فارم ڈی ڈاکٹرس انہیں جابس حاصل نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر چندر شیکھر بنوتھ اور دوسروں نے کہا کہ وہ ان کے مسائل کو حکومت کے علم میں لانے کیلئے 27 جنوری سے مختلف اضلاع بشمول ورنگل ، کریم نگر اور کھمم میں ایجی ٹیشن کررہے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ دراصل وہ حیدرآباد میں ایک دھرنا پروگرام منظم کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں اس سے روک دیا گیا اور اس کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فارم ڈی ( ڈاکٹر آف فارمیسی ) ایک چھ سالہ کورس ہے جو ہیلت کیر سسٹم میں اس کے وجود کو ثابت کرنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے ۔ حالانکہ انہیں سابق سے ہی ڈاکٹر کہا جاتا ہے لیکن انہیں وہ مقام نہیں دیا جاتا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فارم ڈی ڈاکٹرس کو جابس فراہم کیے جائیں اور حکومت ہاسپٹلس کیلئے اس بات کو لازمی بنائے کہ وہ فارم ڈی ڈاکٹرس کو جابس فراہم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT