Wednesday , November 22 2017
Home / پاکستان / فارنسک ٹسٹ کے بعد پتہ چل گیا کہ ڈرون ہندوستان کا تھا : پاک فوج

فارنسک ٹسٹ کے بعد پتہ چل گیا کہ ڈرون ہندوستان کا تھا : پاک فوج

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے ادعا کیا ہیکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جس ڈرون کو مار گرایا گیا ہے اس کے فارنسک ٹسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرون کو چلانے والے ہندوستانی فوجی تھے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ڈرون سے جو ویژولس برآمد کئے گئے ہیں، ان کے مشاہدہ سے یہ معلوم ہوتا ہیکہ وہ کسی ہندوستانی فوجی اڈے سے اڑایا گیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتداء میں ڈرون ایل او سی کے قریب رہا اور پاکستانی کی جانب والے حصے کی نگرانی کرتا رہا اس کے بعد اس نے ایل او سی کو پار کرلیا اور ایک پاکستانی چوکی کی تصویرکشی کی۔ یاد رہیکہ پاکستانی افواج کا ادعا ہیکہ انڈیا ڈرون مشن (کواڈ کاپٹر) کو 15 جولائی کے روز ایل او سی کے قریب مار گرایا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT