Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے کور گروپ کا اجلاس

فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے کور گروپ کا اجلاس

اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی حکمت عملی وضع کی جائے گی

اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی حکمت عملی وضع کی جائے گی

سرینگر ۔ 19 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں حکمراں نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس طلب کیا جہاں حالیہ انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کا محاسبہ کیا جائے گا ۔ دریں اثناء پارٹی ذرائع نے بتایا کہ فاروق عبداللہ کی قیادت میں کور گروپ کی میٹنگ کا انعقاد ہوا تاکہ حالیہ اختتام پذیر انتخابات میں پارٹی کی بدترین کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ، کابینی وزراء اور پار ٹی کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی ۔ انتخابات کی تاریخ میں پارٹی نے اتنا ناقص مظاہرہ کبھی نہیں کیا جس کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی کیونکہ جاریہ سال کے اواخر میں یہاں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابات میں ناقص کارکردگی کی وجوہات معلوم کرنے پارٹی ارکان سے فیڈ بیک حاصل کیا جائے گا جس کی بنیاد پر مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ ہو جو حالیہ انتخابات میں سرزد ہوئیں۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اور بلاک صدور کا اجلاس کل منعقد ہوگا جہاں یہ معلوم کیا جائے گا کہ حالیہ انتخابات میں پارٹی سے کہاں غلطی ہوئی۔ غلطیوں کو سدھار کر اسمبلی انتخابات میں ان کا اعادہ نہیں کیا جائے گا اور پار ٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کیا جائے گا ۔ پارٹی کے امور کے تمام فیصلے اب ڈاکٹر صاحب (فاروق عبداللہ) کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں حالانکہ ارکان کی تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی لیکن ڈاکٹر صاحب نے اب پارٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے اور تمام اہم فیصلے وہی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT