Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / فارو ق عبداللہ کا ہند ۔ پاک مذاکرات پر زور

فارو ق عبداللہ کا ہند ۔ پاک مذاکرات پر زور

سرینگر ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہند ۔ پاک مسلسل مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے آئرلینڈ قسم کے نمونے کو پیش نظر رکھا جائے۔ فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت کا فوری آغاز کریں اور اسے مسلسل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ جموں و کشمیر کی خوداختیاری جلد از جلد بحال کی جائے۔ سیاسی ترقی اور جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کو پسماندگی سے چھٹکارہ دلانے کیلئے اس کی شدید ضرورت ہے ۔ انہوں نے ریاست کے سکیولر کردار کے تحفظ اور خیرسگالی اور اخوت کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔ سرینگر کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک دن ریاستی عوام پرامن فضاء میں کسی عدم تحفظ کے احساس کے بغیر سانس لینے کا انہیں یقین ہے۔

TOPPOPULARRECENT