Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فاسٹ بولر نائیل زخمی، ایشز سے باہر

فاسٹ بولر نائیل زخمی، ایشز سے باہر

سڈنی۔10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ناتھن کلٹر نائیل پیٹھ میں تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔ نائیل کے23 نومبر کو برسبین میں ہونے والے پہلے ایشز ٹسٹ کے لئے میزبان ٹیم کے چار فاسٹ بولر میں شامل رہنے کی امید تھی لیکن ان کی پیٹھ کی تکلیف پھر سے ابھر آئی ہے اور وہ غیر معینہ مدت کے لئے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن مینیجر ایلیکس کنٹورس نے کہا،ناتھن کوگزشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے بعد پیٹھ میں درد محسوس ہوا۔ا سکان سے پتہ چلا کہ ان کی پرانیکنٹورس نے کہا کہ اس لئے انہیں فی الحال کچھ وقت کے لئے آرام دیا گیا ہے ۔ اس درمیان ہم ان پر نگرانی رکھیں گے ۔ ان کا دوبارہ اسکان کیا جائے گا جس سے پتہ چلے گا کہ وہ بولنگ میں کب واپسی کریں گے ۔چوٹوں سے پریشان 30 سالہ کالٹر نائیل نے اب تک21 ونڈے اور19 ٹوئنٹی20 میچ کھیلے ہیں لیکن اب تک ٹسٹ میچ میں قدم نہیں رکھ سکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT