Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / فاصلاتی تعلیم بھی روایتی تعلیم کے مماثل

فاصلاتی تعلیم بھی روایتی تعلیم کے مماثل

اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کا جلسہ،بی رینوکا، وہاب قیصر اور مصطفی علی سروری کا خطاب

اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کا جلسہ،بی رینوکا، وہاب قیصر اور مصطفی علی سروری کا خطاب

حیدرآباد۔/6اپریل، ( پریس نوٹ ) جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم اسٹڈی سنٹر کی اطلاع کے بموجب سنٹر ہذا میں سالانہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر وہاب قیصر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں تعلیم نسواں اور فاصلاتی طرز تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کیا، انہوں نے بتایا کہ فاصلاتی طرز تعلیم روایتی تعلیم کے مماثل ہے ۔ جناب محمد مصطفی علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر ’ مانو‘ نے اپنے خطاب میں طالبات سے خواہش کی کہ وہ اپنے آپ کو روایتی طرز تعلیم کے طلباء سے کم نہ سمجھیں۔ مرزا فرید علی بیگ کوآرڈینیٹر نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور سنٹر کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر سنٹر ہذا کے کونسلرس مسرس محمد خواجہ، مخدوم محی الدین، قیصر سلطانہ، کے نریندرا اور محمد ناظم الدین عرفان نے بھی مخاطب کیا۔ جناب عبدالحفیظ کونسلر نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس تقریب میں سنٹر ہذا کی طالبات سال اول، دوم اور سال آخر کی کثیر تعداد موجود تھی۔طلبہ نے بھی تعلیم پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ قبل ازیں جلسہ کا آغاز ایک قاریہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ ایک اور طالبہ نے نعت شریف پیش کی۔ پرنسپل ہذا ڈاکٹر بی رینوکا نے اپنے خطبہ صدارت میں آئندہ تعلیمی سال سے بی کام و بی ایس سی کو بھی شروع کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT