Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / فاضل سرکاری اراضیات کو فروخت کرنے کا فیصلہ

فاضل سرکاری اراضیات کو فروخت کرنے کا فیصلہ

ناجائز قبضوں سے بچانے حکومت تلنگانہ کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے ایسی سرکاری اراضیات جو کہ خالی پڑی ہیں اور ان پر ناجائز قبضے کے خدشات ہیں انہیں فروخت کرنے کے لیے گائیڈ لائنس جاری کردئیے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ایسی سرکاری اراضیات جو کہ یا تو خالی پڑیں ہیں جنہیں عوام قبضوں سے محفوظ رکھنا ہے یا پھر ایسی اراضیات جو کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال نہیں ہورہی ہیں ۔ انہیں فروخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جی او کے بموجب حیدرآباد اور رنگاریڈی میں 830 کروڑ روپئے مالیتی 17 ایکڑ اراضیات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جس کی فروخت کے لیے ایک عام ہراج ہوگا ۔ علاوہ ازیں ریاست تلنگانہ میں ایسی ہی 10 ہزار ایکڑ اراضیات کی بھی نشاندہی کی ہے ۔ جس کا مالیتی تخمینہ 14,285 کروڑ روپئے ہے ۔ دریں اثناء حکومت نے اراضیات کی حفاظت کے لیے ان کی حصار بندی پر 16 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں ۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جو 10 ہزار ایکڑ اراضیات کی نشاندہی کی گئی ہے اس میں سے 7915 ایکڑ اراضیات کی عنقریب فروخت عمل میں آئے گی اور امید کی جارہی ہے کہ اس سودے سے 2015-2016 مالیاتی سال میں 13,500 کروڑ روپئے مشغول کئے جائیں گے ۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اراضیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 2 کمروں کے گھر کی اسکیم پر صرف کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT