Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون کی قیادت سے پر جوش

فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون کی قیادت سے پر جوش

لاہور۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں تصور کرسکتا ہوں کہ اس وقت پاکستانی عوام کتنے بے چین ہوں گے، کیونکہ وہ کئی سال سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے، جبکہ مجھے اندازہ ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد ملک کیلئے بہت اہم ہے۔فاف ڈوپلیسی، جو ستمبر کے وسط میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کے ٹیم کے ساتھی اور پاکستانی نژاد عمران طاہر نے ان سے عمدہ اور لذیذ پکوان کھلانے کا وعدہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT