Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / فاقہ کشی کی ابتر صورتحال ، حکومت پر راہول کی تنقید

فاقہ کشی کی ابتر صورتحال ، حکومت پر راہول کی تنقید

نئی دہلی13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے گلوبل ہنگر انڈکس میں ہندوستان کے تین مقام نیچے چلے جانے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس پر صرف گفتگو ہورہی ہے اور وعدے کئے جارہے ہیں۔کانگریس کے نائب صدر نے حکومت پر ہندی کے معروف شاعر دشینت کمار کی غزل کے ذریعہ سے طنز کیا ہے کہ بھوکوں کو روٹی نہیں مل رہی ہے اور اسے صرف تسلی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے دشینت کی غزل کا یہ شعر ٹوئٹ کیا کہ بھوک ہے تو صبر ہے ، روٹی نہیں تو کیا ہوا۔ آج کل دہلی میں زیر بحث یہ مدعا۔ انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ گلوبل ہنگر انڈکس میں فاقہ کشی کے سلسلے میں ہندوستان کے 97ویں مقام سے پھسل کر 100مقام پر گر جانے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ فاقہ کشی میں ہندوستان کی صورت حال پاکستان اور افغانستان سے بہتر ہے لیکن شمالی کوریا، بنگلہ دیش اور عراق سے بہت خراب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT