Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / فاقہ کشی کے شکار شامی قصبہ کے لئے امداد روانہ

فاقہ کشی کے شکار شامی قصبہ کے لئے امداد روانہ

مضایا ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے باغیوں کے زیرِ قبضہ قصبے مضایا کے لیے اقوام متحدہ کے ایک امدادی قافلے کے آج روانہ ہونے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی ترجمان میلیسا فلیمنگ کے مطابق ہم بہت پراعتماد ہیں۔اتوار کے روز ایک قافلے کو باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے پہنچنا تھا تاہم آخری لمحات میں کچھ مسائل کی وجہ سے یہ قافلہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ لبنان کی سرحد کے قریب واقع قصبے مضایا میں 40 ہزار کے قریب لوگ موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہاں کے رہائشی زندہ رہنے کے لیے پالتو جانور اور گھاس پھوس کھانے پر مجبور ہیں۔ فلیمنگ کے مطابق مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ ہمارا انسانی ہمدردی پر مبنی قافلہ کل صبح روانہ ہوجائے گا۔ انھوں نے مزید کہا ’یہ عام سی بات ہے کہ اس کام میں تھوڑی دیر لگتی ہے۔ انتظامی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔‘ تاہم سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے برائس دا لا وگنے نے قصبے کی صورتحال کو ’بہت ہولناک‘ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT