Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / فاونڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سے

فاونڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سے

اردو میڈیم اسکولس میں ڈول ڈیسک کا انتظام

اردو میڈیم اسکولس میں ڈول ڈیسک کا انتظام
حیدرآباد 14 اگست (پریس نوٹ ) جناب غیاث الدین بابو خان منیجنگ ٹرسٹی فیڈ نے بتایا کہ بیشتر اردو میڈیم اسکولس کے طلبا فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے تھے حد تو یہ ہیکہ انہیں دریاں بھی میسر نہ تھیں اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ٹرسٹ کی جانب سے وقفہ وقفہ سے دریاں فراہم کی جاتی رہیں علاوہ ازیں ٹرسٹ کی جانب سے 102 اسکولس میں 250 سے زائد اساتذہ کا تقرر کیا گیا جو طلباء کے معیار کو بلند کرنے میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں ہر سال طلباء میں یونیفارم کی تقسیم اور رمضان المبارک کے موقع پر افطار فوڈکٹس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ طلباء میں مسابقتی جذبہ کو پروان چڑھانے کے لئے نقد انعامات دیئے جاتے ہیں ۔ ان اسکولس میں تقریبا 25 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جس میں 75 سے زائد طالبات ہیں۔ ٹرسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی سال 2014-15 سے پہہلے مرحلے میں آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلباء کیلئے 1.07 کروڑ روپئے کے بجٹ پر مشتمل ڈول ڈیسکس کا انتظام کیا جائے ۔ چنانچہ اس اسکیم کا عملی آغاز جناب ضیاء الدین نیئر ٹرسٹی فیڈ جناب کے ایچ مصطفی اور جناب شعیب کے زیر نگرانی ضلع رنگا ریڈی کے چار اسکولس منے گوڑہ ،کوتا گڑھی پٹلور اور ترمامڑی کے آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلباء کیلئے 100 ڈول ڈسک مہیا کرتے ہوئے کیا گیا ۔ اس موقع پر طلباء میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا بیشتر طلباء نے بتایا کہ پچھلے دس سالوں سے وہ فرش پر بیٹھ کر ہی تعلیم حاصل کئے ہیں ۔ طلباء اور اساتذہ نے ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ۔ گورنمنٹ کی جانب سے ضرورت کے مطابق ٹیچرس فراہم نہ کئے جانے پر مذکورہ اسکولس کے انتظامیہ اور طلباء نے ٹرسٹ کے ذمہ داروں سے مزید ٹیچرس کی فراہمی کیلئے اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT