فبروری میں صنعتی پیداوار میں 5 فیصد کی ترقی

نئی دہلی 10 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ماہ فبروری میں صنعتی پیداوار گذشتہ نو ماہ میں سب سے زیادہ رہی اور یہ پانچ فیصد تک پہونچ گئی ۔ کہا گیا ہے کہ کانکنی اور مینو فیکچرنگ سرگرمیوں میں بہتری سے یہ پیداوار بہتر ہوئی ہے ۔ مرکزی دفتر اعداد و شمار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری آوٹ پٹ صنعتی پیداوار کے اعشاریہ میں فبروری 2014

نئی دہلی 10 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ماہ فبروری میں صنعتی پیداوار گذشتہ نو ماہ میں سب سے زیادہ رہی اور یہ پانچ فیصد تک پہونچ گئی ۔ کہا گیا ہے کہ کانکنی اور مینو فیکچرنگ سرگرمیوں میں بہتری سے یہ پیداوار بہتر ہوئی ہے ۔ مرکزی دفتر اعداد و شمار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری آوٹ پٹ صنعتی پیداوار کے اعشاریہ میں فبروری 2014 میں کمی آئی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری پیدا ہو رہی ہے ۔ ماہ جنوری میں جاریہ سال صنعتی پیداوار میں قدرے بہتری آئی تھی اور یہ 2.77 فیصد ہوگئی تھی جبکہ اس سلسلہ میں گذشتہ ماہ تخمینہ 2.6 فیصد کا لگایا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT