Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / فتح اللہ کا اصلی چہرہ نادیکھنے پر افسوس : اردغان

فتح اللہ کا اصلی چہرہ نادیکھنے پر افسوس : اردغان

استنبول ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجیب طیب اردغان نے امریکہ میں پناہ گزین اسلامی مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ ماضی میں اپنے اتحاد پر آج معذرت خواہی کا اظہار کیا ہے۔ ترکی میں گذشتہ مہینہ ہوئی ناکام بغاوت کیلئے گولن کو موردالزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ اردغان نے برسرعام انکساری کا شاذونادر ہی کیا جانے والا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ماضی میں وہ فتح اللہ گولن کا ’اصلی چہرہ‘ دیکھنے میں ناکام رہے تھے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے استنبول کے میئر کی حیثیت سے 1999ء کے عشرہ میں گولن سے قریبی تعاون کے ساتھ کام کیا تھا۔ فتح اللہ گولن 1990ء سے امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں جن کے خلاف ترکی کی سابق سیکولر حکومت نے کئی الزامات عائد کئے تھے۔ تاہم اسلامی مبلغ ان الزامات کی سختی سے مذمت کرتے رہے ہیں۔

ترکی میں مابعد بغاوت کارروائیوں کو یوروپی ادارہ کی تائید
انقرہ ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی ادارہ نے ترکی میں مابعد ناکام بغاوت کی جانے والی سرکاری کارروائیوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہیکہ ترکی کو درپیش خطرات کو یوروپ پوری طرح نہیں سمجھ سکا ہے۔ کونسل آف یوروپ کے سربراہ اور جان جگلینڈ نے دورہ کے بعد کہا کہ باغیوں کے خلاف حکومت کی کارروائی حق بجانب ہے۔

TOPPOPULARRECENT