Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / فتح اللہ گولن کے حامیوں کیلئے حج وعمرہ کے دروازے بند

فتح اللہ گولن کے حامیوں کیلئے حج وعمرہ کے دروازے بند

انقرہ ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر فوجی بغاوت کی سازش کے ماسٹر مائنڈ جلا وطن مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف تمام شعبوں میں آپریشن کلین اپ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ضمن میں ایک نئی پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ انقرہ حکومت نے حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں میں کام کرنے والے فتح اللہ گولن کے حامیوں کو جاریہ سال حج اور عمرہ کی ادائی کے لیے حجاز مقدس جانے سے روک دیا جائے گا۔ سعودی عرب کے اخبار ’المدینہ‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ میں متعین ترک قونصل جنرل فکر اوزر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے گولن کے حامیوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے منصوبے کے تحت تمام حج وعمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاں گولن کے حامیوں کی نشاندہی کریں اور ان کے حج اور عمرہ کے سفر پر پابندی عائد کریں۔ خیال رہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے گولن کے حامیوں کوفریضہ حج کی ادائی سے روکنے کے احکامات ایک ایسے وقت میں جاری کیے ہیں جب اگلے دو روز میں عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے لیے پروازیں شروع ہو رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT