Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / فتح میدان کلب میں دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کا انتباہ

فتح میدان کلب میں دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کا انتباہ

نئے انتخابات اور کارکردگی کو بہتر بنانا ضروری ، کیپٹن پانڈو رنگاریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔17ڈسمبر(سیاست نیوز) صدر وائس آف تلنگانہ وممتاز مورخ کیپٹن لنگالا پانڈو رنگاریڈی نے فتح میدان کلب میںجاری دھاندلیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ شہر حیدرآباد کا قدیم او رتاریخی اسپورٹس کلب بد عنوانیوں اور دھاندلیوں کے سبب تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ آج یہاں فتح میدان کلب میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن لنگالا پانڈورنگاریڈی نے بتایا کہ پچھلے نو سالوں سے فتح میدان کلب کی انتظامی کمیٹی غیرقانونی طریقہ سے کام کرتے ہوئے کروڑ ہا روپیوں کی تغلب کارروائیوں میںملوث ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ کلب کے صدرکی معیاد ایک سال کی ہوتی ہے جس کے بعد فوری انتخاب عمل میںلاتے ہوئے نئے صدر کا انتخاب یا پھر منتخب ہونے پر پرانی کمیٹی پر انتظامی امورکی ذمہ داری تفویض کی جاتی ہے مگر موجودہ کمیٹی اپنی ایک سال معیاد کی تکمیل کے آٹھ سال گذ رجانے کے بعد بھی کلب کے انتظامی امور غیر قانونی طریقے سے انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران موجودہ غیر قانونی او رغیرجمہوری کمیٹی نے ایک سو کے قریب نئے ممبرس بھی بنائے جبکہ نئی رکنیت سازی کئی سالوں سے بند ہے ۔پانڈو رنگا ریڈی نے فتح میدا ن کلب کے قوانین کی کاپی میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 2008میں معیاد کی تکمیل کے بعد سے بورڈ ممبرس او راراکین کی جانب سے اس کمیٹی کو فتح میدان کلب کے انتخابات منعقد کرنے کے لئے زوردیاجارہا ہے مگر اس پر اب تک عمل میںنہیں گیا۔پانڈورنگاریڈی نے کہاکہ بدعنوانیوں کی وجہہ سے بورڈ کی کارکردگی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر ریاستی اسپورٹس اتھاریٹی کویہ پورا اختیار ہے کہ وہ کلب کو اپنی تحویل میںلے کر انتخابات کرائے اور نئے صدر اور بورڈ ممبرس کا تقرر عمل میںلاتے ہوئے کلب کی کارکردگی کو متاثر ہونے سے بچائے۔مسٹرانل کمار‘ سرینواس ریڈی ‘ سنجئے جین اور دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

TOPPOPULARRECENT