Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / فتح پور سیکری میں سوئس جوڑے پر حملہ

فتح پور سیکری میں سوئس جوڑے پر حملہ

زخمی بیرونی سیاح زیرعلاج ‘سشما کو یو پی سے رپورٹ مطلوب
نئی دہلی ۔ 26اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے آج حکومت اترپردیش سے ایک اخباری رپورٹ پر معلومات طلب کئے ہیں کہ اتوار کو فتح پور سیکری میں ایک نوجوان سوئس جوڑے کو بعض شرپسندوں کے گروپ نے حملہ کا نشانہ بنایا ہے ۔ وزیر موصوفہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کا دفتر اس جوڑے سے رابطہ قائم کرے گا ۔ سشما نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہوں نے یہ نیوز رپورٹ بس ابھی دیکھی ہے اورریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ سوئس جوڑا دواخانہ میں شریک ہیں جہاں مرکزی حکومت کے عہدیدار اُن سے رابطہ قائم کریں گے ۔ بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ میں لوزین سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو فتح پور سیکری میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے سنگباری اور لاٹھیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں انہیں کئی زخم آئے ۔ کوئنٹن جرمی کلرک ( 24سال ) اپنی گرل فرینڈ میری ڈروز ( 24سال ) کے ساتھ 30ستمبر کو ہندوستان آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT