Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / فتح ۔ حماس اتحاد کا خیرمقدم، مسلم مجلس مشاورت کا ردعمل

فتح ۔ حماس اتحاد کا خیرمقدم، مسلم مجلس مشاورت کا ردعمل

نئی دہلی ،17اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے فلسطین کے فتح اور حماس گروپوں میں دس برسوں کے ٹکراؤ ، تقسیم اور کشیدہ تعلقات کے بعد پچھلے دنوں ہوئے اتحادی معاہدہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔صدر مشاورت نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اتحادی معاہدہ کے بعد یقینی طور پر فلسطینی متحدہ قیادت اور اس کے دو مضبوط دھڑوں میں جو ٹکراؤ تھا وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ کا ایک باب بن کر رہ جائے گااور مغربی کنارہ و غزہ کی قیادت غزہ کی محصور عوام کی راحت رسانی کو فراہم کرنے والے کی تکالیف کو دور کرنے ، جس کو وہ پچھلے دس برسوں سے زیادہ عرصہ سے جھیل رہے ہیں مشترکہ لائحہ عمل بنائے گی۔ نوید حامدنے مصری حکومت کے ذمہ داران کے رول کو بھی سراہا ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے فلسطین کے دونوں گروپوں میں مفاہمت کرائی اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اتحاد فلسطینی عوام کی آرزوؤں کو پورا کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT