Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فتنوں سے ہوشیار رہنے مسلمانوں کو تلقین

فتنوں سے ہوشیار رہنے مسلمانوں کو تلقین

شادنگر ۔9اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دین اسلام کے اندر فتنہ پھیلانے کی کوشش کرنے والوں سے ہوشیار اور دین اسلام میں اختلافات پیدا کرنے والوں سے اجتناب کرتے ہوئے ایمان کی حرارت رکھنے والے مسلمان اپنے ایمان کی حفاظت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد احمد نقشبندی قادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے شاد نگر میں منعقدہ جلسہ عظمت مصطفیٰﷺ و فیضان غوث اعظم دستگیرؒ و فیضان خواجہ غریب نواز کے 26ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺ ‘ صحابہ کرامؓ اولیاء اللہ ؒ ‘ صالحین کی تعلیمات پر عمل پیراہ ونے پر زور دیا ۔ حضور سرکار دو عالمﷺ کے حیات مبارکہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پوری حیات مبارکہ میں ایک سے زائد کپڑوں کا جوڑا نہیں تھا ۔ نیا جوڑا استعمال کرنے کے ساتھ حضور سرکاری دو عالمﷺ اپنے پہلے کپڑے کے جوڑا کو اپنے غلاموں میں تقسیم کیا کرتے تھے اور پوری حیات مبارکہ میں کسی بھی دن تین وقت کھانا نہیںکھایا ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ایمان اور اپنے عقیدہ پر ہمیشہ قائم رہیں ۔ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ایمان کی حفاظت کریں ۔ مولانا حافظ و قاری سید رضوان پاشاہ قادری کامل جامعہ نظامیہ نے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے ہا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اولیاء اللہ اور صالحین کی صحبت حصول برکات کا باعث ہے ۔ حافظ و قاری سید رؤف علی قادری کامل جامعہ نظامیہ نے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے ہکاکہ احکام خداوندی اور سول اللہﷺ کے حیات مبارکہ پر مسلمانوں کو عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ دین اسلام ایک بہترین پاک و صاف دین ہے ۔اسلامی طریقوں پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ عبدالسلیم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ حافظ و قاری سید منور علی امام و خطیب مسجد حبیبیہ شاد نگر نے جلسہ کی نگرانی کی ۔ محمد شعیب عطاری ‘ محمد یعقوب اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ اس موقع پر حافظ سید مزمل ‘ حافظ سید اظہر ‘ حبیب خان متولی مسجد حبیبیہ ‘ شفیع خان اور دیگر موجود تھے ۔ جلسہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی گلپوشی کی گئی ۔ جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT