Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فتنوں کے مقابلے کیلئے تیار رہنے علماء کو مشورہ

فتنوں کے مقابلے کیلئے تیار رہنے علماء کو مشورہ

کریم نگر 21 جون (فیاکس)مولانا خواجہ فرقان قاسمی کے بموجب مفتی محمد راشد اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر کی دعوت پر مدرسہ کے سالانہ جلسہ میں تشریف لائے ۔ اس سے قبل انہوں نے علماء و حفاظ کی خصوصی نشست سے مسجد قباء میں خطاب فرمایا اور موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داریاوں اور فتنوں کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت ت

کریم نگر 21 جون (فیاکس)مولانا خواجہ فرقان قاسمی کے بموجب مفتی محمد راشد اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر کی دعوت پر مدرسہ کے سالانہ جلسہ میں تشریف لائے ۔ اس سے قبل انہوں نے علماء و حفاظ کی خصوصی نشست سے مسجد قباء میں خطاب فرمایا اور موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داریاوں اور فتنوں کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی تلقین کی۔ مفتی راشد صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی فتنے رونماں ہوئے اللہ نے اپنے نیک بندوں کو ان فتنوں کے سدباب کیلئے پیدا کیا۔ اس امت میں بڑے بڑے فتنے پہلے بھی ظاہر ہوئے ۔ نبی کریم ؐ کے وصال کے بعد چاروں طرف سے فتنے سر ابھارنے لگے ان حالات میںاللہ نے سد نا ابو بکرؓ کے ذریعہ ان تمام فتنوں کا قلع قمع کروایا ۔ جب ہندوستان میں اکبر نے دین الہی کے نام سے ایک نئے مذہب کو ایجاد کیا ایسے میںحضرت مجدد الف ثانی کھڑے ہوئے اور اس کا مکمل دفاع کیا اسی طرح انگریزوں نے ہندوستان میں میں قدم جمائے اور ناپاک منصوبوں کو پھیلا دیا ان حالات میں اللہ نے علماء دیو بند کے ذریعہ مسلمانوں کو دینی تحفظ کا کام لیا ۔ لہذا اللہ کا ۔۔۔۔۔۔ کہ وہ ہمیشہ اپنے بندوں کو بھیج کر امت کی اصلاح اور فلاح کام لیتا ہے۔ ان حالات میں ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ علم و عمل سے آراستہ ہوکر میدان عمل میں سرگرم رہنے کی ضرورت ہے اور علماء کو متحدہ ہوکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ کریم نگر کے علماء کا یہ مبارک اقدام ہے کہ انہوں نے مجلس العلماء الحفاظ کی بنیاد رکھی۔ اس کو مستحکم کریں اور آپسی فکر و تڑپ کے ساتھ قوم کے دینی و ملی مسائل کو حل کریں۔ مفتی محمد یونس القاسمی نے مہمان کا تعارف کروایا ۔ اور مہمان کی دعا پر اجلاس ختم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT