Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فتنہ قادیانیت سے دور رہنے کی تلقین

فتنہ قادیانیت سے دور رہنے کی تلقین

کاغذنگر /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے دینی مدرسہ بیت العلوم کے احاطہ میں مجلس ختم نبوت سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ بصدارت مفتی سید اکبر صدر مجلس ختم نبوت سوسائٹی نظام آباد منعقد کیا گیا ۔ مولانا شاہ عالم قاسمی گورکھو پوری ، نائب صدر کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی معلم دارالعلوم دیوبند اور مولانا ارسد القاسمی جنرل س

کاغذنگر /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے دینی مدرسہ بیت العلوم کے احاطہ میں مجلس ختم نبوت سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ بصدارت مفتی سید اکبر صدر مجلس ختم نبوت سوسائٹی نظام آباد منعقد کیا گیا ۔ مولانا شاہ عالم قاسمی گورکھو پوری ، نائب صدر کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی معلم دارالعلوم دیوبند اور مولانا ارسد القاسمی جنرل سکریٹری مجلس ختم نبوت سوسائٹی تلنگانہ آندھراپردیش حیدرآباد مولانا ایوب قاسمی ورنگل مولانا عتیق الرحمن ورنگل اور مولانا سید اسمعیل کریم نگر مہمانان خصوصی تھے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری مولانا طاہر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ قاری سید افضل نے نعت پڑھی ۔ مولانا شاہ عالم قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی فرقہ کے لوگ اپنے آپ کو احمدی بتاکر مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں وہ اسلام سے خارج ہیں علماؤں کو اس دھوکہ باز فرقہ سے کوسوں دور رہنا چاہئے اور دیگر دوست و احباب اور رشتہ داروں کو بھی اس فرقہ کے قریب جانے سے روکنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اللہ اور رسول ﷺ کو مانتے ہیں لیکن ارسول ﷺ کو اللہ کا آخری نبی نہیں مانتے ۔ مولانا شاہ عالم نے کہا کہ اسلام میں عقیدہ کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔ ہم ایک خدا ایک رسول ﷺ اور ایک تاب پر عقیدہ رکھتنے والے ہیں ۔ یہ قادیانی انگریزوں کے ایجنٹ ہیں ملک اور قوم کے غدار ہیں جو کم پڑھے لکھے اور بھولے بھالے مسلمانوں کو بے وقوف بناکر ان کے ایمان کو خراب کر رہے ہیں ۔ بعد ازاں مولانا یوسف لدھیانوی کی کتاب ’’ غیر مسلم اور قادیانیوں کے درمیان فرق‘‘ کا ترجمہ ہندی زبان میں مولانا احمد مبین نے کیا ۔ اس ہندی کتاب کی رسم اجراء مولانا شاہ عالم قاسمی کے ہاتھوں عمل میں ا:ی ۔ آخ رمیں دینی مدرسہ بیت العلوم کے طلباء کے تعلیمی مظاہرہ کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ طالب علم سید مصطفی کا تعلیمی مظاہرہ بہتر قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر جناب امام الحق صدر مدرسہ ہذا و مستاجر برگ آبنوس مولانا محسن علی مظاہری مہتمم مدرسہ اور مولانا احمد مبین صدر مدرس کے علاوہ دیگر ممتاز ہستیاں موجود تھیں ۔ مولانا احمد مبین کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT