Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فتنہ قادیانیت کے خلاف سرگرم جدوجہد

فتنہ قادیانیت کے خلاف سرگرم جدوجہد

بچکنڈہ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس تحفظ ختم نبوت واحد جماعت ہے جو فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ معروف رہتی ہے۔ ضلع نظام آباد میں 6 سال کے عرصہ سے اصلاحی کام چل رہا ہے۔ تحفظ ختم نبوت وہ کام کرتی ہے۔ کسی گاؤں یا مواضعات میں فرقہ قادیانی کا سکہ جما ہوا دکھائی دیتا ہے تو فوری مجلس تحفظ کے صدر و اراکین اس مقام پر پہنچ کر وہاں

بچکنڈہ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس تحفظ ختم نبوت واحد جماعت ہے جو فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ معروف رہتی ہے۔ ضلع نظام آباد میں 6 سال کے عرصہ سے اصلاحی کام چل رہا ہے۔ تحفظ ختم نبوت وہ کام کرتی ہے۔ کسی گاؤں یا مواضعات میں فرقہ قادیانی کا سکہ جما ہوا دکھائی دیتا ہے تو فوری مجلس تحفظ کے صدر و اراکین اس مقام پر پہنچ کر وہاں سے بائیکاٹ کردیا جاتا ہے۔ اگر کوئی مسلمان پیسے کے لالچ میں غلطی سے فتنہ قادیانی میں داخل ہوگیا۔ مجلس تحفظ ختم نبوت دوبارہ اس کو کلمہ پڑھاکر توبہ و استغفار کے ساتھ اسلام میں داخل کرتی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کسی گاؤں میں امام نہیں ہے یا موذن نہیں ہے تو فوراً اس گاؤں میں امام کا تقرر عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسی طرح بچکنڈہ میں دو سال سے مجلس تحفظ ختم نبوت کا کام بڑے زور و شور سے چل رہا ہے۔ ہر ماہ کی 5 تاریخ کو پانچ منڈل بچکنڈہ، مدنور، جکل، پٹلم، کلہیر کے مواضعات کے ائمہ کو مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر بچکنڈہ میں تنخواہ دی جاتی ہے۔ مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بچکنڈہ نے معلمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام نبیؐ کا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم چلا رہا ہے۔ اللہ کے بندے اس کام کے لئے بہت سارا تعاون کررہے ہیں۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے کام کو اخلاص کے ساتھ اپنے اپنے مقامات پر نمازوں کی دعوت، حضورؐ کی سنتوں کی پیروی اور بچوں کی صبح کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

TOPPOPULARRECENT