فحش ایس ایم ایس کے ذریعہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد 26 اگست (سیاست نیوز ) خاتون کو فحش ایس ایم ایس کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر مسٹر راج شیکھر ریڈی نے بتایا کہ باغ عنبر پیٹ کا ساکن جی شراون کونڈہ پور کی ساکن ایک خاتون کو مسلسل ایک نا معلوم فون نمبر سے قابل اعتراض اور فحش ایس ایم ایس بھیج رہا تھا ۔ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے سائبر کرائم سے ایک شکایت درج کروائی جس کے بعد ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے موبائیل فون نمبر کی مدد سے موبائیل فون نمبر کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ تفتیش کے دوران اس نے ارتکاب جرم کیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT