Monday , October 22 2018
Home / دنیا / فحش فلموں کی اداکارہ کا ٹرمپ کے خلاف مقدمہ

فحش فلموں کی اداکارہ کا ٹرمپ کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جنسی بے راہ روی یکے بعد دیگرے سامنے آتی جارہی ہیں اور اب باری ہے فحش فلموں کی سابق اداکارہ اسٹیفانی کلیفرڈ کی جسے فحش فلموں کی صنعت میں اسٹورمی ڈینیئلس کے نام سے جانا جاتا ہے، اس نے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے وکیل نے 2016ء میں ایک تحریری بیان پر زبردستی دستخط کروائے تھے جس میں اسے اس بات سے انکار کرنا تھا کہ اس وقت کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اس کے (اسٹورمی) ناجائز تعلقات ہیں۔ کیلیفورنیا اسٹیٹ کورٹ میں اسٹورمی نے ٹرمپ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جو 28 صفحات پر مشتمل ہے جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے شخصی وکیل مائیکل کوہین اسے 130,000 ڈالرس ادا کئے تھے جس کے لئے شرط یہ تھی کہ وہ اس بات کا انکشاف نہ کرے کہ ریپبلیکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کے ساتھ اس نے کئی رنگین راتیں گزاری ہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ نے ہمیشہ کی طرح ان الزامات کی تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT