Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / فحش فلم اداکارہ ٹرمپ کیخلاف عدالت سے رجوع سماعت 12 جولائی کو

فحش فلم اداکارہ ٹرمپ کیخلاف عدالت سے رجوع سماعت 12 جولائی کو

لاس اینجلس ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینئلس 12 جولائی کو 2016ء میں دستخط کئے گئے ایک معاہدہ کو برخاست کرنے عدالت سے رجوع ہوں گی جس کے تحت اسے پابند کیا گیا تھا کہ وہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اس کے جنسی تعلقات کو منظرعام پر نہیں لائے گی اور اپنی زبان بند رکھے گی۔ وکیل مائیکل اویناتی نے ڈینئلس کی جانب سے ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں وہ اپنی موکلہ اسٹورمی ڈینئلس کے ذریعہ کئے گئے ایک معاہدہ کو منسوخ کروانے کی اپیل کئے ہیں جو ان کی موکلہ نے نومبر 2016ء میں صدارتی انتخابات کے انعقاد سے صرف کچھ روز قبل ہی کیا تھا۔ مقدمہ کے کاغذات میں ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈینئلس کے 2006ء میں شروع ہوئے معاشقہ کا تذکرہ کیا گیا ہے جس میں فریقین کے ایک دوسرے سے ’’بیحدقریب‘‘ آجانے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ اسٹورمی ڈینئلس کا اصلی نام اسٹیفانی کلیفرڈ ہے۔ عدالت میں جس معاہدہ کی نقل داخل کی گئی ہے اس میں ڈینئلس کو 130,000 امریکی ڈالرس کی ادائیگی کا تذکرہ کیا گیا ہے جس کے عوض اسے صرف اپنی زبان بند رکھنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔ ڈینئلس کو Essential Consultants LLC کی جانب سے مذکورہ رقم کی ادائیگی کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT