Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / فحش ویب سائیٹ پر فلم اداکاراؤں کی تصاویر سے چھیڑچھاڑ، دو گرفتار

فحش ویب سائیٹ پر فلم اداکاراؤں کی تصاویر سے چھیڑچھاڑ، دو گرفتار

حیدرآباد۔/7نومبر، ( سیاست نیوز) سی آئی ڈی پولیس نے گجرات کے شہر احمد آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو فحش ویب سائٹ پر فلم اداکاراؤں کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں اَپ لوڈ کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھاکر مہیش کمار جینتی جی اور ٹھاکر بلوسنگھ گجرات کے ضلع مہسانہ میں ایک کمپیوٹر سنٹر سے مختلف فلم اداکاراؤں بشمول تلگو فلم اداکاراؤں کے فحش تصاویر اَپ لوڈ کررہے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد ویسا نگر کورٹ میں پیش کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سی آئی ڈی پولیس نے تلگو فلم صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے یہاں کی اداکاراؤں کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں فحش ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ سی آئی ڈی نے سابق میں اس کیس میں ملوث داسری پردیپ کو بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT